منڈی بہاوالدین پولیس کی بڑی کاروائی ، ڈیڑھ کروڑ کا مال مسروقہ برآمد

منڈی بہاوالدین پولیس کی بین الاضلاعی کاروائی میں چودہ ڈکیت گرفتار ، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی نقدی ، متعدد موٹر سائیکل اور گاڑیاں برآمد ، ڈی پی او انور سعید کنگرا کی ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں پریس کانفرنس۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او انور سعید کنگرا نے پولیس لائن میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہاوالدین نے ایک بین الاضلاعی کاروائی کی جس میں تین اضلاع جہلم ، گجرات اور منڈی بہاوالدین میں وارداتیں کرنے والے ایک بڑے ڈکیت گینگ کے چودہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈکیت گینگ سے ڈیڑھ کروڑ کی مسروقہ نقدی اور ناجائز اسلحہ کے علاوہ ایک رکشہ ، پچیس موٹر سائیکل اور چار گاڑیاں بھی برآمد کیں۔ ڈکیت گینگ نے دوران تفتیش چونتیس وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ڈی پی او انور سعید کنگرا نے کہا کہ امید ہے اس کاروائی کے بعد ضلع میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی اور وارداتوں میں کمی آئے گی ۔ ضلع کی عوام نے ڈی پی او انور سعید کنگرا کو مبارکباد پیش کی اور ان کے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کاوش کو سراہا ۔

20:11:38 04-02-2022
Share Post
گردونواح
0
2146
اسی سیکشن سے مزید
اشتہارات کے لیے ایڈمن سے رابطہ کریں
زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹیں
ہمارے سوشل میڈیا پیجز