نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کا انتقال، دو روزہ قومی سوگ

آج بھارتی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لتا منگیشیر کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد چند روز سے ممبئی کے بریچ کنڈی ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ گزشتہ روز گلوکارہ کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کے بعد ان کو دوسری مرتبہ آئی سی یو میں داخل کیا گیا لیکن اُن کی طبعیت مزید بگڑ گئی اور ان کے بیشتر اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث ان کا انتقال ہو گیا ۔
بھارت میں گلو کارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
لتا منگیشکر نے گلوکاری کا آغاز تیرہ برس کی عُمر میں کیا تھا اور انھوں نے اپنی زندگی میں تیس ہزار کے قریب گانے مختلف زبانوں میں ریکارڈ کروائے تھے جن میں سے سیکنڑوں گانے بہت مقبول ہوے اور اُنھیں بے شمار ایواردز بھی ملے۔

18:31:47 06-02-2022
Share Post
انٹرنیشنل شوبز
0
1953
اسی سیکشن سے مزید
اشتہارات کے لیے ایڈمن سے رابطہ کریں
زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹیں
ہمارے سوشل میڈیا پیجز