وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی

اپوزیشن جماعتوں نے پرائم منسٹر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سپیکر کو جمع کروا دی ہے!

اب آئینی طور پر سپیکر قومی اسمبلی کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 14 دن میں تحریک کے لئے ووٹنگ پر اجلاس بلانے کا مجاز ہوگا اگر ووٹنگ کے دوران تحریک کے حق میں 172 افراد کے ووٹ آ جاتے ہیں تو وزیر اعظم پر سے ایوان کا اعتماد ختم سمجھا جاۓ گا یعنی ان کو عہدے سے ہٹنا پڑے گا اسکے بعد تین مہینوں کے لئے نیا وزیر اعظم منتخب ہوگا اور اس کے بعد باقاعدہ الیکشن ہونگے اگر اپوزیشن 172 ووٹ نہیں لے پاتی تو یہ تحریک ناکام سمجھی جاۓ گی اور عمران خان ہی ملک کے وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔

آج 8 مارچ ہے یعنی زیادہ سے زیادہ 22 مارچ تک اجلاس بلوانا پڑے گا مگر 22 مارچ کو پاکستان میں OIC کا اجلاس ہے جس میں 60 اسلامی ملکوں سے وزراۓ خارجہ شامل ہونگے ایسی صورت حال میں سپیکر کے پاس خصوصی اختیارات ہوتے ہیں کہ ملکی مفاد میں اجلاس کی تاریخ آگے کر سکتا ہے

14:46:05 08-03-2022
Share Post
انٹرنیشنل سیاست پاکستان
0
2191
اسی سیکشن سے مزید
اشتہارات کے لیے ایڈمن سے رابطہ کریں
زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹیں
ہمارے سوشل میڈیا پیجز