مانگٹ کا تعارف

یونین کونسل مانگٹ ضلع منڈی بہاؤالدین کے جنوب میں تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد سے مانگٹ کا فاصلہ تقریباً 250 کلو میٹر براستہ جہلم جی ٹی روڈ جبکہ تقریباً 300 کلومیٹر براستہ موٹر وے ہے۔ اور صوبائی دارالحکومت لاہور سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ مانگٹ ضلع منڈی بہاؤالدین کے دو اہم شہروں منڈی بہاؤالدین ,پھالیہ کے درمیان مین روڈ پر واقع ہے اور اس کی حدود گاؤں جھولانہ، ڈنگہ چک، بوہت، مدھرے، دھول، لیدر اور آدھی سےملتی ہیں ۔ مانگٹ کی زرخیز زمین کی وجہ سے سر سبز کھیتوں سے گھرا یہ گاؤں بہت ہی خوبصورت ہے۔

مانگٹ کے بارے میں کئی سچی جھوٹی افسانوی کہانیاں بھی مشہور ہیں جن میں سے ایک کہانی یہ بھی ہے کہ مانگٹ گائوں کے وجود سے پہلے اس علاقے میں ایک سکھ تھا جس کا نام مانگٹ تھا۔ مانگٹ گھڑ سواری میں بہت مشہور تھا اور گھوڑے کی سواری میں تمام علاقے میں اول آتا تھا۔ایک دفع اس کی فتح کے بعد لوگوں نے اس سے کہا کہ اپنا گھوڑا دوڑاؤ اور جہاں تمہارا گھوڑا رکے گا وہاں ساری زمین تمہاری ہو جائے گی اور یوں مانگٹ کے نام سے یہ گائوں وجود میں آیا

اس تحریر کو آخری بار اٹھائیس جنوری دو ہزار بائیس کو اپڈیٹ کیا گیا۔

16:05:43 24-10-2021
Share Post
0
1392
اسی سیکشن سے مزید
اشتہارات کے لیے ایڈمن سے رابطہ کریں
زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹیں
ہمارے سوشل میڈیا پیجز