مانگٹ کی تاریخی مسجد

مانگٹ کے مین بازار کے عین درمیان میں ایک بہت ہی تاریخی مسجد موجود ہے جس کی بنیاد 775ہجری میں شیخ بہاؤ الدین زکریا نے رکھی تھی ۔ مسجد کی دیواریں مٹی سے بنائی گئیں جن کی موٹائی چار فٹ تھی جبکہ چھت لکڑی کی بنائی گئی۔ 775 ہجری میں بنائی گئی یہ مسجد آج بھی بہت اچھی حالت میں ہے۔ اگرچہ زیادہ نمازیوں کے لیے جگہ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوے اب مسجد کا بیرونی احاطہ کافی کشادہ اور موجودہ ضروریات کے مطابق پکا کر دیا گیا ہے لیکن یہ کچی مسجد اپنی جگہ پہ صحیح و سلامت اب بھی موجود ہے اور دور دراز کے علاقوں سے لوگ اس صدیوں پرانی مسجد کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ کسی زمانے میں جنگ کے دوران کچھ غیر مسلموں نے اس کچی مٹی سے بنی مسجد کو گرانے کی کوشش کی اور اس کے لیے انھوں نے گھوڑوں تک کا استعمال کیا لیکن اللہ کے کرم سے معجزاتی طور پر وہ اس مسجد کو گرانے میں ناکام رہے۔ اس واقعہ کو دیکھ کر بہت سے غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا۔یہ مسجد کچی مٹی کی وجہ سے گرمیوں میں سرد جبکہ سردیوں میں گرم ہوتی ہے۔
مسجد کے ساتھ ہی ایک مدرسہ سلیمانیہ رضویہ کے نام سے موجود ہے جہاں پہ دین اسلام کی تعلیم دی جاتی ہے اور ہر سال سینکڑوں نوجوان یہاں سے حافظ قرآن بنتے ہیں مدرسہ کی بنیاد مولانا سعید احمد نے رکھی جو یہاں کی ایک بہت ہی مشہور روحانی شخصیت تھیں

مولانا سعید احمد کی وفات کے بعد ان کے بیٹے مولانا پیر محمد عبدالجلیل علی احمد رضا سلیمانی رضوی نے اپنے باپ کے نقش قدر پر چلتے ہوے مدرسے اور مسجد کا انتظام بہت احسن طریقے سے چلایا اور مانگٹ و اس علاقے میں ایک عظیم ہستی اور عالیشان بزرگ کے طور پہ مشہور ہوئے اور صاحب زادہ کے لقب سے مشہور ہوئے اور اسی عظیم مذہبی شخصیت کی وجہ سے مانگٹ کو مانگٹ شریف کہا جانےلگا ۔ مانگٹ کے تمام لوگ صاحبزادہ عبدالجلیل سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور اپنے معاملات میں پریشانی ہوتی ہے تو وہ اپنے معاملات صاحبزادہ مولانا عبدالجلیل کے پاس لے کے آتے اور انہوں نے تمام لوگوں کے معاملات حل کرتے۔ صاحبزادہ عبدالجلیل کی شہرت کی وجہ سے مانگٹ کا نام پاکستان اور دنیا بھر میں مشہور ہوا کیونکہ ان کے پیروکار پورے پاکستان میں تھے اور وہ ہر اتوار کو اس پرانی مسجد میں ان سے ملنے آتے تھے۔ صاحبزادہ صاحب کی وفات کے بعد تا حال تمام معاملات ان کے فرزند صاحبزادہ پیر عمار سعید چلا رہے ہیں

21:26:05 25-10-2021
Share Post
0
1182
اسی سیکشن سے مزید
اشتہارات کے لیے ایڈمن سے رابطہ کریں
زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹیں
ہمارے سوشل میڈیا پیجز