ایم پی اے محمد طارق تارڑ اور ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا مانگٹ میں زیر تعمیر کالج کا دورہ

ایم پی اے محمد طارق تارڑ اور ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا مانگٹ میں زیر تعمیر کالج کا دورہ۔ تفصیل کے مطابق ایم پی اے محمد طارق تارڑ اور ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے زیر تعمیر گورنمنٹ کالج برائے گرلز مانگٹ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج کے تعميراتی کام میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گااور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاۓ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضٰی بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے بعدازاں ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ممبر صوبائی اسمبلی طارق تارڑ نے براستہ بوہت سٹرک کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کیے۔

21:08:28 03-11-2021
Share Post
مانگٹ سیاست تعلیم پاکستان
0
1924
اسی سیکشن سے مزید
اشتہارات کے لیے ایڈمن سے رابطہ کریں
زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹیں
ہمارے سوشل میڈیا پیجز