کھیل کھیلا گیا سب تماشہ ہوا ،اس تماشے سے دو نام پیدا ہوئے ایک راجہ

کھیل کھیلا گیا سب تماشہ ہوا ،اس تماشے سے دو نام پیدا ہوئے
ایک راجہ بنا، ایک رانی بنی ، کھیل ہی کھیل میں یہ کہانی بنی
پھر زمانے کو یہ سب سنایا گیا ، اس تماشے کو سچ ہی بتایا گیا
جب زمانہ بھی مسرور ہونے لگا ، تب سے یہ کھیل مشہور ہونے لگا

لڑکیوں نے سنیں یہ کہانی تو پھر ، ذہن ان کے بھی مفلوج ہونے لگے
تھام کر ہاتھ لڑکوں کا کہنے لگی
میرا راجہ ہے یہ اس کی رانی ہوں میں
بس دیوانی ہوں میں ، بس دیوانی ہوں میں

بیٹیوں کا یہ چہرہ جو دیکھا تو پھر ، بیٹیوں تک سے بھی باپ ڈرنے لگے
اس تماشے سے کئی باپ مرنے لگے ، باپ کا مان رکھ اس کی پگڑی بچا
جھوٹ ہے یہ فقط🖤
جھوٹ میں تو نہ آ ، اپنا دامن بچا
جاؤ گڑیا کہانی مکمل ہوئی

کوئی راجہ نہیں کوئی رانی نہیں
اس محبت کی کوئی کہانی نہیں

11:53:19 01-05-2022
Share Post
متفرق
0
2225
اسی سیکشن سے مزید
اشتہارات کے لیے ایڈمن سے رابطہ کریں
زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹیں
ہمارے سوشل میڈیا پیجز