مانگٹ کی ایک عظیم شخصیت کا انتقال ہو گیا مانگٹ کے گردوارہ بھائی بنوں پہ ایک اور دلچسپ تحریر حکومت پاکستان کی غفلت، چلغوزے کے جنگل میں گیارہ دن سے آگ تحصیل ملکوال کے نواحی گاؤں بادشاہ پور میں قتل منڈی بہاوالدین میں ڈاکٹرسمیت دس افراد کا صحافیوں پہ تشدد منڈی بہاوالدین ، چیمہ چوک کے پاس مسافروں سے بھری بس اُلٹ گئی ڈبل ڈور گاڑی نیلم ویلی کو کراس کرتے ہوئے پانی میں بہہ گئی مجھے آپ والی جنت نہیں چاہیے ،کہنےوالی عظیم ہستی بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف پاکستان کے تیئسویں وزیر اعظم منتخب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی
عزٌت و آبرو ہے آزادی
مردِ کامل کی خُو ہے آزادی
یہ فقط آرزو کا نام نہیں
ہر گھڑی جستجو ہے آزادی
یہ فسانہ ہے دل گُداز بہت
حاصلِ گُفتگو ، ہے آزادی
یہ ہے بلٌھےکے پاؤں کا گھنگھرو
اور باہو کی ہُو ہے آزادی
میں ہوں تیری اداؤں کا قیدی
تجھ پہ مرتا ہوں ، تُو ہے آزادی
چاندنی ہے یہ چاند کی سُنیے
اور پھولوں کی بُو ہے آزادی
مے کشی کا جنہیں سلیقہ ہے
اُن کو جام وسبُو ہے آزادی
جھوٹ بہتان سے نہ جوڑ اسے
سج ہے ، سچ کی نمُو ہے آزادی
چاک دامن پہ دیکھ سکتے ہو
ایک تازہ رفُو ہے آزادی
کب کھڑے پانیوں کا جوہڑ ہے
دیکھیے آبٍ جُو ہے آزادی
کربلا میں بہا ہے جتنوں کا
اُن سبھوں کا لہو ہے آزادی
وہ عبادت ، نہیں قضا جس کی
جو نہ ٹوٹے وضُو ہے آذادی
ایک اینکر سے دوسرا اینکر
کہہ رہا تھا غُلُو ہے آزادی
مظہراقبال